ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار تعزیت

پوپ فرانسس نےمختلف مذاہب کی کمیونٹیز کو جوڑنے کے لیے کاوشیں کیں: سہیل احمد رضا
پوپ فرانسس نے مسئلہ فلسطین پر جرأت مندانہ موقف اختیار کیا: ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز

Director Interfaith Relations Sohail Ahmed Raza Expresses Condolences on Passing of Pope Francis

لاہور (21 اپریل 2025) ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے عالمی کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر عالمی مسیحی برادری بالخصوص پاکستانی کیتھولک مسیحی کمیونٹی اور اسلام آباد میں ویٹی کن سٹی کے سفیر آرچ بشپ گرمانو پینموٹ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے آنجہانی پوپ فرانسس کی بین المذاہب مکالمے، امن اور انسان دوستی کےلئے کوششوں کو سراہا۔

سہیل احمد رضا نے کہا کہ پوپ فرانسس نے ہمیشہ مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رحجان، دہشت گردی کے خاتمے ، قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے جرأت مندانہ موقف اختیار کیا۔ آنجہانی پوپ فرانسس کی سماجی و معاشی انصاف، انسانیت، مکالمہ، رواداری اور امن کے فروغ کےلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ آنجہانی پوپ کی بین المذاہب ہم آہنگی، ہمدردی، پرامن بقائے باہمی کے عملی عزم، امن، سماجی انصاف، بین المذاہب مکالمے، کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کاوشیں یاد رکھی جانے کے قابل ہیں۔ وہ امن اور انصاف کیلئے عالمی سطح پر ایک توانا آواز تھے، اُنہوں نے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی کمیونٹیز کو جوڑنے کے لیے کاوشیں کیں۔ وہ ایک محبت کرنے والی ہمدرد شخصیت تھے جنہوں نے امن اور اتحاد کے لئے کام کیا۔

تبصرہ