ایرانی قونصل جنرل لاہور کا منہاج یونیورسٹی کا دورہ

لاہور میں ایران کے قونصلیٹ جنرل محمد حسین بنی اسدی نے 31 جنوری 2017ء کو منہاج یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ ٹاون شپ بغداد ٹاون میں منہاج یونیورسٹی آمد پر منہاج یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز کے وائس چئیرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری اور دیگر فیکلٹی ہیڈز نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں انچارج ایران ریلیشز سہیل احمد رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ محمد حسین بنی اسدی کو منہاج یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کرایا گیا۔ اس موقع پر انہیں یونیورسٹی میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کا تفصیلی تعارف بھی کرایا۔ وزٹ کے دوران انہوں نے انجیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی لیب، لائبریری، کمپوٹر لیب اور ریڈیو و ٹی وی اسٹوڈیو میں گہری دل چسپی کا اظہار کیا۔

وزٹ کے بعد ایرانی قونصل جنرل نے یونیورسٹی کے پولٹیکل سائنس اور انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات سمیت اسٹاف ممبران کو ’’بین الاقوامی سیاسی صورتحال اور پاک ایران تعلقات‘‘ کے موضوع پر لیکچر بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پاک ایران اچھے تعلقات اور ان کا دائمی فروغ وقت کی ہمیشہ سے ضرورت رہا ہے۔ علاقائی اعتبار سے دونوں ممالک کا باہمی اقتصادی و معاشی تعاون بے حد ضروری ہے۔ عوامی سطح پر بھی دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے مذہبی و سماجی اور ثقافتی اعتبار سے دو طرفہ ہم اہنگی کا جذبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بین الاقوامی تعلقات میں ہمیشہ امن و اعتدال کی خارجہ پالیسی کی حمایت کی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف تاریخی فتوی اس بات کا اہم ترین ثبوت ہے۔ یقیننا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالم اسلام کے لیے اہم سرمایہ ہیں۔

آخر میں منہاج یونیورسٹی میں آمد پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے معزز مہمان کو یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

تبصرہ