انٹرفیتھ یوتھ کانفرنس میں منہاج القرآن کے رہنماء سہیل احمد رضا کی شرکت

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست 2019ء کو نیشنل کمیشن فار انٹرفیتھ ڈائیلاگ اینڈ ایکومینزیم کے زیراہتمام انٹرفیتھ یوتھ کانفرنس سینٹ میری چرچ گلبرگ لاہور میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء کیتھولک چرچ لاہور نے کی جبکہ منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر مقررین میں فادر فرانسس ندیم، پنڈت امرنات رندھاوا، علامہ مفتی عاشق حسین، علامہ عاصم مخدوم شامل تھے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد نے بھی کانفرنس میں شرکت کی، ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور عائشہ قادری نے منہاج یوتھ لیگ کی نمائندگی کرتے ہوئے کانفرنس سے خصوصی خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں قیام پاکستان میں غیر مسلموں بالخصوصی مسیحی رہنماؤں کے کردار اور خدمات کو اجاگر کیا۔

کانفرنس میں سہیل احمد رضا نے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے ملک میں بین المذاہب روادی اور فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس موقع پر سکھ، مسیحی، ہندو اور دیگر مذاہب کے رہنماء بھی شریک ہوئے۔

تبصرہ