بزم منہاج کالج آف شریعہ کا انٹرفیتھ سٹڈی ٹور

بزم منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور نے منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے تعاون سے انٹرفیتھ سٹڈی ٹوور کیا۔ یہ ٹوور مورخہ 24 مئی2017 کو ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل رضا کی سرپرستی میں لاہور میں ہندو برادری کے شری کرشنا مندر، سکھ برادری کی عبادت گاہ گوردوارہ ڈیرہ صاحب اور مسیحی برادری کے بڑے گرجہ گھر جن میں سیکرڈہارٹ کیتھولک کیتھیڈرل چرچ، پرینگ ہینڈز میتھوڈسٹ کیتھیڈرل چرچ، ریزریکشن انگلیکنز کیتھیڈرل چرچ آف لاہور کا ٹوور کیا۔ جبکہ پروفیسر محب اللہ اظہر، پروفیسر محمد کاشف بھٹی، محمد ساجد عباسی نے سٹڈی ٹوور کی نگرانی کی۔

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل رضا کی زیرسرپرستی میں تمام طلباء نے سب سے پہلے ہندو مذہب کی عبادت گاہ کرشنا مندر کا وزٹ کیا۔ عبادت گاہ میں موجود پنڈت بھگت لال، ڈاکٹر منوہر چاند، پجاری کاشی رام اور دیگر ہندو راہنماؤں نے ہندو مذہب سے متعلق طلباء کو بنیادی آگاہی فراہم کی۔ اس کے بعد سوال و جواب کی ایک نشست بھی رکھی گئی جس میں طلباء نے ہندو مذہب سے متعلق سوالات کیے اور وہاں موجود ہندو نمائندگان نے سوالات کے جوابات دیے۔

پنڈت بھگت لال نے مذاہب عالم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب کو آپس میں ہم آہنگی پیدا کرنی چاہیے اور اتفاق و اتحاد کے پیغام کو عام کرنا چاہیے اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن کی بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کو سراہا۔

اس کے بعد طلباء نے کیتھولک چرچ، پروٹسٹنٹ چرچ اور میتھوڈسٹ چرچ کا یکے بعد دیگرے وزٹ کیا چرچ میں موجود ریورنڈ شاہد معراج (ڈین کیتھیڈرل چرچ) اور ریورنڈ قیصر ندیم جوزف اور دیگر مسیحی راہنماؤں نے طلباء کو اپنےمذہب کے بارے میں معلومات فراہم کیں، اس کے بعد طلباء نے مسیحی عقائد کے متعلق سوالات کیے وہاں موجود پادری حضرات نے سوالات کے جوابات دیے۔

بعد ازاں طلباء نے سکھ مذہب کی مقدس عبادت گاہ گوردوارہ ڈیرہ صاحب کا وزٹ کیا۔ وہاں موجود گیانی سردار رنجیت سنگھ (ہیڈ گرنتھی گوردوارہ) اور کیئر ٹیکر سید اظہر عباس اور نے طلباء کو جامع بریفنگ دی اور سکھ مذہب کی مقدس عبادت گاہ ڈیرہ صاحب کی تاریخی اہمیت کو بھی واضح کیا۔ طلباء کےلیے سوالات و جوابات کی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ آخر میں سکھ مذہب کی رسم کے مطابق ہیڈگرنتھی نے مہمانوں کو سروپے (اعزازی چادر) پہنائے۔

تبصرہ