اسلام آباد: ڈی چوک میں سانحہ زلزلہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد

ورلڈ مینارٹی الائنس کے سربراہ محترم جے سالک نے انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے باہمی تعاون سے ڈی چوک اسلام آباد میں سانحہ زلزلہ 8 اکتوبر 2006 کے شہداء کی یاد اور متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 8 اکتوبر کو دوران دھرنا ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرسرپرستی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر شہداء 8 اکتوبر کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی، جبکہ اسلام آباد مسیحی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے شہداء کے لیے دعائیہ تقریب بھی کی، اور شہداء کی یاد میں موم بتیاں روشن کی اور تمام شرکاء نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام نے ورلڈ مینارٹی الائنس کے سربراہ جے سالک کی بین الاقوامی رواداری کے لیے کاوشوں کو سراہا۔ جے سالک نے اس موقع پر پاکستان اور آزاد کشمیر میں زلزلہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ آخر میں سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز نے تمام شرکاء و حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ